ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی نے دستوری ادارے تباہ کردیئے ، ساحلی علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران کمار سوامی کا الزام 

مودی نے دستوری ادارے تباہ کردیئے ، ساحلی علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران کمار سوامی کا الزام 

Mon, 08 Apr 2019 01:19:11  SO Admin   S.O. News Service

منگلور :7؍اپریل ( ایس او نیوز) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج کہاکہ نریندر مودی زیر قیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کی ملک کو صرف ایک ہی دین ہے کہ اس نے ملک کے دستوری اداروں کو گذشتہ پانچ سال کے دورحکومت میں تباہ کر کے رکھ دیا ۔وہ منگلورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جو کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کے ساحلی علاقہ کے لوک سبھا امیدوار کی تائید میں منعقد کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے اس حکومت کے دور میں علاقائی عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے خانگی ایئر پورٹس بشمول ایم آئی اے کے منافع بخش وجئے بینک کے ساتھ بروڈہ بینک کے انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے دکشن کنڑا ضلع کے عوام کے لیے کیاگیاہے جس کی بنیاد پروہ آئندہ انتخابات میں اس کے امیدواروں کوووٹ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی عزت نفس جو اس علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں بی جے پی کے فیصلوں سے مجروح ہوئی ہے ، کیاوزیراعظم نریندر مودی جو 13/اپریل کو یہاں آنے والے تھے اور عوام سے اپنے کارناموں کی بنیاد پر ووٹ طلب کرنے والے تھے انہوں نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ وہ کہاں ہیں ؟چیف منسٹر نے ذرائع ابلاغ پر تنقید کی کہ وہ غیر اخلاقی روایہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جب کہ جے ڈی ایس سے متعلق خبروں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ جو برقی طور پر کام کرتاہ صرف نانڈیا کہ حدتک خبروں کی جانچ کررہاہے ۔ وہ جانناچاہتے ہیں کہ کیاان کے فرزند نکھل کمارسوامی اس علاقہ سے جیتیں گے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس نکھل کی کامیابی کی وجہ سے برسراقتدار نہیں ہیں ۔ اگر ذرائع ابلاغ جھوٹی خبریں انہیں سمجھیں بغیر پھیلاناچاہتے ہیں تو انہیں اس علاقہ کے حقائق سے واقف ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ سچی بات کا انکشاف صرف اسی وقت ہوگا جبکہ انتخابی نتائج 23مئی کومنظر عام پر آئیں گے ۔ کمار سوامی نے کہاکہ کانگریس اور جے ڈی ایس متحدہ طورپر دکشن کنڑا ، اڈپی اور اتر کنڑا لوک سبھا نشستوں پر دوبارہ برسراقتدار آنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں ۔صدر کانگریس راہول گاندھی آئندہ ہفتہ انتخابی مہم چلاتے ہوئے منگلور کادورہ کریں گے ۔ بعد ازاں چیف منسٹر کرکالا روانہ ہونگے جہاں کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین اور کارکنوں کا مشترکہ اجلاس مقرر ہے جس سے چیف منسٹر کرناٹک جنتادل (سیکولر)قائد ایچ ڈی کمارسوامی بھی خطاب کریں گے ۔ ان کے والد سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا جے ڈی ایس کے صدر ہیں ۔ د


Share: